: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
صنعا،24مئی(ایجنسی) صنعا یونیورسٹی میں آج دھماکہ ہوا جس میں یونیورسٹی کے ایک مالی کی موت ہوگئی جب کہ دو طالب علم زخمی ہوگئے۔ حوثی باغیوں کے کنٹرول والے یمن
کے دارالحکومت صنعا میں دھماکہ کے واقعات بہت کم ہوتے ہیں لیکن لگتا ہے کہ آج کا دھماکہ حوثی کے انصاراللہ گروپ کے ذریعہ منعقد ایک نمائش کو نشانہ بناکر کیا گیا تھا۔ ابھی تک کسی نے اس دھماکہ کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔